دہلی ‏فسادات ‏میں ‏جمعیۃ ‏علماء ‏ہند ‏کی ‏کارکردگی۔۔

ملک کی آزادی کو چوہتر سال ہوگئے ہیں. آزادی وطن کے معماروں نے یہ  خواب دیکھا تھا کہ ملک میں سبھی طبقات ایک دوسرے کے ساتھ دکھ اور سکھ میں کھڑے  ہوں. تصوف کی اصطلاح میں اسے ہی خدمت خلق کہتے ہیں. 
سطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رح نے خدمت خلق کو اللہ تک پہنچنے کا سب سے سہل راستہ بتایا ہے. 

 شمال مشرقی دہلی میں فساد متاثرین اور لاک ڈاؤن متاثرین کی مدد کرتے ہویے اس کا احساس ہوا کہ کسی ضرورت مند کی مدد کرتے ہوئے قلب کو کتنی روحانی طاقت ملتی ہے. 
جمعیت علماء ہند کے پلیٹ فارم سے   کیے گیے کاموں کے اعتراف میں محترمہ ڈی ایم صاحبہ نارتھ ایسٹ دہلی نے اس ناچیز کو توصیفی کلمات سے نوازا ہے ان کی دی گئی تحریر کے لیے ہم شکر گزار ہیں. 

تمام دوستوں کو وطن کی آزادی کی سالگرہ مبارک ہو. 

حکیم الدین قاسمی خادم جمعیت علماء ہند

Comments